Part II · Fundamental Rights and Principles of Policy · Fundamental Rights
Freedom of trade, business or profession
Article 18
Not sure what this means? Get it in simple words, in English and Urdu.
ایسی شرائط قابلیت کے تابع، اگر کوئی ہوں، جو قانون کے ذریعے مقرر کی جائیں ، ہر شہری کو کوئی جائز پیشہ یا مشغلہ اختیار کرنے اور کوئی جائز تجارت یا کاروبار کرنے کا حق ہوگا :
مگر شرط یہ ہے کہ اس آرٹیکل میں کوئی امر مانع نہیں ہوگا ــــ
کسی تجارت یا پیشے کو اُجرت نامہ کے طریقہ کار کے ذریعے منضبط کرنے میں ؛ یا
تجارت ، کاروبار یا صنعت میں آزادانہ مقابلہ کے مفاد کے پیش نظر اسے منضبط کرنے میں ؛ یا
وفاقی حکومت یا کسی صوبائی حکومت یا کسی ایسی کارپوریشن کی طرف سے جو مذکورہ حکومت کے زیر نگرانی ہو، دیگر اشخاص کو قطعی یا جزوی طور پر خارج کر کے کسی تجارت ، کاروبار ، صنعت یا خدمت کا انتظام کرنے میں ۔
Machine-transcribed from the official scan; not yet checked word by word.Compare with the scan (page 33)