Part II · Fundamental Rights and Principles of Policy · Fundamental Rights
Freedom of association
Article 17
Amended by 18th Amendment (2010) · 27th Amendment (2025)
Not sure what this means? Get it in simple words, in English and Urdu.
This article was changed after 31 May 2018. The official Urdu translation below does not include that change, so rely on the English text.
پاکستان کی حاکمیت اعلیٰ یا سالمیت امن عامہ یا اخلاق کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کردہ معقول پابندیوں کے تابع ، ہر شہری کو انجمنیں یا یونینیں بنانے کا حق حاصل ہوگا۔
ہر شہری کو ، جو ملازمت پاکستان میں نہ ہو ، پاکستان کی حاکمیت اعلیٰ سالمیت کے مفاد میں قانون کے ذریعے عائد کردہ معقول پابندیوں کے تابع کوئی سیاسی جماعت بنانے یا اس کا رکن بننے کا حق ہوگا اور مذکورہ قانون میں قرار دیا جائے گا کہ جبکہ وفاقی حکومت یہ اعلان کر دے کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے طریقے پر بنائی گئی ہے یا عمل کر رہی ہے جو پاکستان کی حاکمیت اعلیٰ یا سالمیت کے لئے مضر ہے تو وفاقی حکومت مذکورہ اعلان سے پندرہ دن کے اندر معاملہ عدالت عظمیٰ کے حوالے کر دے گی جس کا مذکورہ حوالے پر فیصلہ قطعی ہوگا ۔
ہر سیاسی جماعت قانون کے مطابق اپنے مالی ذرائع کے ماخذ کے لئے جواب دہ ہوگی۔]
Machine-transcribed from the official scan; not yet checked word by word.Compare with the scan (page 32)