Constitution

Part II · Fundamental Rights and Principles of Policy · Fundamental Rights

Laws inconsistent with or in derogation of Fundamental Rights to be void

Article 8

Amended by 4th Amendment (1975)

Not sure what this means? Get it in simple words, in English and Urdu.

(۱)

کوئی قانون، یارسم یا رواج جو قانون کا حکم رکھتا ہو ، تناقض کی اس حد تک کالعدم ہوگا جس حد تک وہ اس باب میں عطا کردہ حقوق کا نقیض ہو۔

(۲)

مملکت کوئی ایسا قانون وضع نہیں کرے گی جو بایں طور عطا کردہ حقوق کو سلب یا کم کرے اور ہر وہ قانون جو اس شق کی خلاف ورزی میں وضع کیا جائے اس خلاف ورزی کی حد تک کالعدم ہوگا۔

(۳)

اس آرٹیکل کے احکام کا اطلاق حسب ذیل پر نہیں ہوگا—

(الف)

کسی ایسے قانون پر جس کا تعلق مسلح افواج یا پولیس یا امن عامہ قائم رکھنے کی ذمہ دار دیگر جمعیتوں کے ارکان سے ان کے فرائض کی صحیح طریقے پر انجام دہی یا ان میں نظم و ضبط قائم رکھنے سے ہو؛ یا

[(ب)

ان میں سے کسی پر—

(اوّل)

جدول اوّل میں مصرحہ قوانین جس طرح کہ یومِ نفاذ سے عین قبل نافذ العمل تھے یا جس طرح کہ مذکورہ جدول میں مصرحہ قوانین میں سے کسی کے ذریعے ان کی ترمیم کی گئی تھی؛

(دوم)

جدول اوّل کے حصہ ا میں مصرحہ دیگر قوانین؛]

اور ایسا کوئی قانون یا اس کا کوئی حکم اس بناء پر کالعدم نہیں ہوگا کہ مذکورہ قانون یا حکم اس باب کے کسی حکم کے مناقض یا منافی ہے۔

(۴)

شق (۳) کے پیرا (ب) میں مذکورہ کسی امر کے باوجود، یومِ آغاز سے دو سال کے اندر متعلقہ مقننہ ⟦۱⟧[جدول اوّل کے حصہ ۲] میں مصرحہ قوانین کو اس باب کی رو سے عطا کردہ حقوق کے مطابق بنائے گی:

مگر شرط یہ ہے کہ متعلقہ مقننہ قرارداد کے ذریعے دو سال کی مذکورہ مدت میں زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کی توسیع کر سکے گی۔

تشریح:۔ اگر کسی قانون کے بارے میں ⟦۲⟧{مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ)} متعلقہ مقننہ ہو تو مذکورہ قرار داد قومی اسمبلی کی قرارداد ہوگی۔

(۵)

اس باب کی رو سے عطا کردہ حقوق معطل نہیں کئے جائیں گے بجز جس طرح کہ دستور میں بالصراحت قرار دیا گیا ہے۔

Machine-transcribed from the official scan; not yet checked word by word.Compare with the scan (page 27)

How to cite

In a petition
Article 8 of the Constitution
With heading
Article 8 of the Constitution (Laws inconsistent with or in derogation of Fundamental Rights to be void)
In full
Article 8, Constitution of the Islamic Republic of Pakistan, 1973

English text as amended up to 21 November 2025 (27th Amendment), published by Ministry of Law and Justice / National Assembly of Pakistan. The English text is authoritative. Official PDF, page 29