Part I · Introductory
The Republic and its territories
Article 1
Amended by 1st Amendment (1974) · 18th Amendment (2010) · 25th Amendment (2018)
Not sure what this means? Get it in simple words, in English and Urdu.
مملکتِ پاکستان ایک وفاقی جمہوریہ ہوگی جس کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان ہو گا جسے بعد ازیں پاکستان کہا جائے گا۔
پاکستان کے علاقے مندرجہ ذیل پر مشتمل ہوں گے۔
صوبہ جات [بلوچستان]، [خیبر پختونخواہ]، پنجاب اور [سندھ]؛
دارالحکومت اسلام آباد کا علاقہ جس کا حوالہ بعد ازیں وفاقی دارالحکومت کے طور پر دیا گیا ہے؛ [اور]
(*****)
ایسی ریاستیں اور علاقے جو الحاق کے ذریعے یا کسی اور طریقے سے پاکستان میں شامل ہیں یا ہو جائیں۔
[مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ)] بذریعہ قانون وفاق میں نئی ریاستوں یا علاقوں کو ایسی قیود و شرائط پر داخل کر سکے گی جو وہ مناسب سمجھے]۔
Machine-transcribed from the official scan; not yet checked word by word.Compare with the scan (page 25)